پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان کراچی ٹریفک پولیس اہلکار نے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کیلئے سائیکل کا استعمال شروع کر دیا ہے، ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹریفک پولیس اہلکار امتیاز کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اسلئے سفری اخراجات کم کرنے کیلئے سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آرہا ہوں۔
دوسری جانب مہنگا پیٹرول اور بڑھتے اخراجات سے پریشان ایس ایس یو کمانڈوز کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، انکا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بری حالت کی وجہ سے گاڑیاں بھی خراب ہو جاتی ہیں، پیٹرول بہت مہنگا ہے جس کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔


