آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا، انہوں نے پولیس کے ٹیسٹنگ سنٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی تاہم اہلکاروں نے انکا بریتھ ٹیسٹ لیا، ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا، نیو سائوتھ ویلز پولیس نے انہیں گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کیا۔
میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں۔
وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور 9 اپریل کو انہیں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔


