ہومانٹرنیشنلامریکا، ایران و ثالث ممالک کے عارضی جنگ بندی شرائط پر مذاکرات

امریکا، ایران و ثالث ممالک کے عارضی جنگ بندی شرائط پر مذاکرات

امریکا، ایران اور خطے کے ثالث ممالک ایران میں جنگ کے ممکنہ خاتمے کیلئے 45 دن کی عارضی جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں جس سے مستقل جنگ بندی تک کا راستہ نکل سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے امریکی، اسرائیلی اور خطے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثالث فریقین دو مرحلوں پر مشتمل معاہدہ کی شرائط پر بات کر رہے ہیں جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ممکنہ طور پر 45دن کی جنگ بندی ہوگی، اس دوران مستقل جنگ بندی کیلئے مذاکرات کئے جائینگے۔

دوسرے مرحلے میں جنگ کے خاتمے پر حتمی معاہدہ طے کیا جائیگا اور اگر مذاکرات کیلئے مزید وقت درکار ہوا تو عارضی جنگ بندی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہائوس اور امریکی محکمہ خارجہ نے فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم اگلے 48گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدہ تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں