پاکستانی سکواش پلیئر عاصم خان نے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں ہونیوالے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے ایشین کوالیفائر راؤنڈ کا ٹائٹل عاصم خان نے جیت کر ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستانی کھلاڑی نے ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے کھلاڑی کو 2کے مقابلے میں 3سیٹس سے شکست دی، ورلڈ سکواش چیمپئن شپ مئی میں مصر میں کھیلی جائے گی۔


