ہومانٹرٹینمنٹحنا آفریدی کے بھائی کی ٹرانسفارمیشن ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین...

حنا آفریدی کے بھائی کی ٹرانسفارمیشن ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین حیران

پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی شعیب خان کی میک اپ ٹرانسفارمیشن ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس نے صارفین کوورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ویڈیوز میں شعیب خان اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور منفرد انداز سے خود کو مختلف روپ دیتے نظر آتے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

کچھ لوگ ان کے ہنر کو سراہ رہے ہیں جبکہ بعض حلقے تنقید بھی کر رہے ہیں۔

شعیب خان نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسند اور تخلیقی اظہار کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان کی ویڈیوز نے خوبصورتی کے بدلتے رجحانات اور خود اظہار کے نئے انداز پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں