ہومانٹرٹینمنٹایشوریا کیساتھ ریڈ کارپٹ پر جانے سے ڈرتا ہوں، ابھیشیک بچن

ایشوریا کیساتھ ریڈ کارپٹ پر جانے سے ڈرتا ہوں، ابھیشیک بچن

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کیساتھ ریڈ کارپٹ پر جانے سے گھبراہٹ محسوس کرتا ہوں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ بڑے ایونٹس اور ریڈ کارپٹ پر شرکت میرے لئے ویسے ہی مشکل ہوتی ہے لیکن جب مجھے ایشوریا رائے کیساتھ جانا پڑے تو یہ تجربہ مزید خوفناک ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے میری اہلیہ کو ریڈ کارپٹ پر دیکھا ہے؟ وہ اس میں ماہر ہیں اور بہت پراعتماد لگتی ہیں، جبکہ میں خود کو ایک لکڑی کے بلاک کی طرح محسوس کرتا ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہاتھ کہاں رکھوں، کیا کروں، میں بہت عجیب سا ہو جاتا ہوں، اکثر فوٹو گرافرز مجھ سے بار بار مسکرانے کا کہتے ہیں کیونکہ میں کیمرے کے سامنے خود کو غیر آرام دہ محسوس کرتا ہوں، ایک بار میری گھبراہٹ کو لوگوں نے غلط سمجھ لیا اور فوٹو گرافرز نے مجھ سے پوچھا کہ میں اتنا ناراض کیوں لگ رہا ہوں جس پر میں نے وضاحت کی کہ میں دراصل صرف نروس تھا ناراض نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں