ہومتازہ ترینیوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری، 16 ٹیمیں...

یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری، 16 ٹیمیں شامل

یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا جو 19 اپریل تک جاری رہے گا، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کیلئے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول A میں پاک کسٹمز، خیبرپختونخوا 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان، پول Bمیں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان اور خیبرپختونخوا 1 شامل ہیں جبکہ پول Cمیں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور پول D میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3، پاک آرمی شامل ہیں، افتتاحی روز چار اہم میچ کھیلے جائیں گے۔

کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں گروپ مرحلے کی ٹاپ ٹیمیں 16 اپریل کو مدمقابل ہونگی، ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 19 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں