امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانیوالی دھمکیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ردعمل دیدیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہونگے، نہ بجلی، نہ پانی اور حملوں سے بچنے کیلئے کوئی راستہ بھی نہیں ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی سلسلہ وار مثال ہے، یہ ہیں ڈونلڈ ٹرمپ جو سپہ سالار ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کا ایران کو دھمکی آمیز ٹوئٹ بھی شیئر کیا۔


