ہومتازہ ترینوفاقی حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے...

وفاقی حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم بحران سے نکلنے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائیگا۔

وزارت آئی ٹی نے پیٹرول پمپس پر فراہم کرنے کیلئے موبائل فونز کی جانچ مکمل کرلی ہے اور موبائل فونز پر فیول مینجمنٹ کیلئے تیار کی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے، وزارت آئی ٹی کی جانب سے منصوبے سے متعلق تفصیلات کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو دئیے جانیوالے موبائل فون کی مالیت 72 ہزار روپے ہوگی، موبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں