ہومتازہ ترینپاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے، فروری کے مقابلے میں مارچ 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 اعشاریہ 50 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر 6 اعشاریہ 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں صفر اعشاریہ 15 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مارچ میں 1ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ فروری میں 1 ارب 33 کروڑ ڈالر تھیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2025 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1ارب 44کروڑ ڈالر تھا جبکہ جولائی 2025 تا مارچ 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 13ارب 61 کروڑ ڈالر رہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب 63 کروڑ ڈالرز تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں