ہومتازہ ترینیوننان کی جنوب مغربی کاؤنٹی مینگلا کے ہسپتال میں لاؤس کے مریضوں...

یوننان کی جنوب مغربی کاؤنٹی مینگلا کے ہسپتال میں لاؤس کے مریضوں  کابہترین علاج

چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کی سرحدی کاؤنٹی مینگلا کے ہسپتال میں لاؤس سے آئے ہوئے مریض کئی برسوں سے اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

سال 2013 میں ہسپتال نےرجسٹریشن اور داخلے کے لئے لاؤ زبان میں رہنمائی دینے کی غرض سے خصوصی ڈیسک قائم کیا تھا جس کے بعد زبان سمجھنے میں رکاوٹ بڑی حد تک ختم ہو گئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سُونگ ژانگ وین،مترجم، لاؤ زبان ، مینگلا کاؤنٹی پیپلز ہسپتال

” ہم روزانہ لاؤ سے آئے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہتے ہیں۔ ہمارا کھانے کا وقت اکثر باقاعدہ نہیں ہوتا۔ بعض اوقات میں دس روز سے زائد ہسپتال ہی میں رہتا ہوں۔ ہفتے میں بمشکل ایک بار ہی گھر جانا ہوتا ہے۔‘‘

ہسپتال نے لاؤس سے شدید بیماری کا شکار مریضوں کے لئے بارڈر چیک پوائنٹ کے تعاون سےسرحدپار ہنگامی منتقلی کا نظام بھی قائم کیا ہے۔

اب لاؤ ایمبولینس صرف 12 منٹ میں مریضوں کو چینی ایمبولینس تک پہنچا دیتی ہے جو سال 2015 میں 45 منٹ کے اندر منتقلی کے مقابلے میں زندگیاں بچانے کے حوالے سےایک بڑی اور بہتری پیشرفت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جیانگ ہونگ ژی، ڈاکٹر، مینگلا کاؤنٹی پیپلز ہسپتال، یوننان

"ہم تمام سرحد پار مریضوں کا یکساں علاج کرتے ہیں۔ مشکلات کے باوجود ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ رابطے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔”

ہنگامی علاج کے علاوہ یہ ہسپتال لاؤس کے طبی عملے کے ساتھ طبی مہارت بھی شیئر کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وولاوونگ چانتھافون،لاؤ ڈاکٹر

"جو علم میں نے یہاں سیکھا میں اُسے لاؤس واپس لے کر جاؤں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کی مدد کر سکوں۔”

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں