ہومتازہ ترینچین میں چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران 84 کروڑ 50...

چین میں چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران 84 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سفری دورے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 3 روزہ چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران 84 کروڑ 53 لاکھ 80 ہزار سفری دورے ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زائد ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق روزانہ اوسطاً 28 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار سفری دورے کئے گئے۔

سڑک کے ذریعے77 کروڑ 84 لاکھ 50 ہزار سفری دورے کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 5.8 فیصد زائد ہیں۔ریلوےکے ذریعے 5 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار سفری دورے کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد زائد ہیں۔آبی روٹس کے ذریعےتقریباً 37 لاکھ سفری دورے کئے گئے جو 9.8 فیصد زائد ہیں۔شہری ہوا بازی کے ذریعےتقریباً 55 لاکھ سفری دورے کئے گئے جو گزشتہ سال نسبت 1.3 فیصد کم ہیں۔

تعطیلات کے دوران سفر میں اس تیزی کی بڑی وجہ چھنگ منگ تہوار اور کئی علاقوں میں پرائمری و سیکنڈری سکولوں کی موسم بہار کی چھٹیوں کا ایک ساتھ آنا تھا جس سے خاندانی دوروں اور والدین کے بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کو فروغ ملا۔

ہفتہ کے روز، جو کہ چھٹیوں کا پہلا دن تھا، ملک بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک کا حجم 6 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار گاڑیوں سے تجاوز کر گیا جن میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد نئی توانائی والی گاڑیاں شامل تھیں۔ خود ڈرائیونگ کرنے کے شدید رجحان کی وجہ سے سیاحتی مقامات، ہوٹلوں اور کاروں کے کرایے پر خرچ ہونے والی رقم میں دوہرے ہندسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آبائی علاقوں میں قبروں کی صفائی کے لئے واپسی اور دیہی علاقوں کے تفصیلی دوروں نے دیہاتوں میں سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جس سے کھپت کا دائرہ کار بڑے شہروں سے نکل کر قصبوں اور دیہاتوں تک پھیل گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں