ہومتازہ ترینچین میں 13 راہبوں کو تبتی بدھ مت میں ڈاکٹریٹ کے مساوی...

چین میں 13 راہبوں کو تبتی بدھ مت میں ڈاکٹریٹ کے مساوی ڈگری سے نوازا گیا

لہاسا (شِنہوا)جنوب مغربی چین کے شی زانگ خودمختار علاقے میں سوترا مباحثے کے بعد 13 راہبوں نے گیشے لہارامپا کی ڈگری حاصل کی۔

گیشے لہارامپا تبتی بدھ مت کے گیلوگ سکول کی عام تعلیمات میں سب سے اعلیٰ ڈگری ہے جو جدید تعلیم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے مساوی ہے۔

شی زانگ خودمختار علاقے سے تعلق رکھنے والے یہ 13 راہب خطے کے دارالحکومت لہاسا میں واقع جوکھانگ مندر میں منعقدہ مباحثے اور ایوارڈ تقریب میں شریک ہوئے۔

مباحثے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے 53 سالہ نگاوانگ لیکشے نے کہا کہ میں نے بدھ مت علوم کے مطالعے میں 37 سال صرف کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید اور اعتماد ہے کہ وہ تبتی بدھ مت کے مطالعے اور عملی مشق کو مزید مستحکم کریں گے۔

2004 سے اب تک تبتی بدھ مت کے کل 215 راہبوں کو گیشے لہارامپا کی ڈگری دی جا چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں