جمعرات, فروری 26, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، سہیل آفریدی

پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، سہیل آفریدی

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، روزے کی حالت میں روسٹرم پر جاکر چیف جسٹس کو سلام کیا مگر جواب نہیں ملا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہوتی تھی اس لئے اوپن کورٹ میں چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی، رمضان میں روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور چیف جسٹس کو سلام کیا مگر انہوں نے سلام کا جواب بھی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پر امن احتجاج کرتے ہیں جو ہمارا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوا گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد چیف منسٹر کو سلام کا جواب تک نہیں دیا گیا، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کی درخواست جمع کرائی لیکن درخواست ہی نہیں لگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!