ہومتازہ ترینسٹار کھلاڑیوں کے چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو...

سٹار کھلاڑیوں کے چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو گرنے لگی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے لیگ کو چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو بھی گرنے لگی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال لیگ کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گر گئی ہے اور 12 بلین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی اور گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا یے کہ چنئی سپر کنگز کی برانڈ ویلیو میں 24 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو میں 34 اور راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں