آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے پاکستانی کھلاڑی حارث رئوف نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کروں گا انکو جلد آٹ کروں، بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ کیٹیگری میں شامل ہوئے ہیں۔
آسٹریلیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بابر اعظم اور محمد رضوان کیخلاف بولنگ کرانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، ایشیاء میں شائقین کرکٹ بگ بیش کیلئے کافی پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کنڈیشنرز میں بولنگ کروانا چیلنجنگ ہے، کسی کھلاڑی کو بگ بیش میں کھیلنے کیلئے تجویز نہیں دی، بگ بیش میں پہلی بار اتنے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بگ بیش پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا موقع ہے، میلبورن سٹارز کو فالو کرتا ہوں، اس سال جیتنے کی کوشش کرینگے۔


