بچے چپکے سے گاڑی لیکر گھر سے 320 کلومیٹر دور پہنچ گئے

فلوریڈا(چائنہ اُردو)امریکا میں کم سن بہن بھائی گاڑی لے کر گھر سے 320 کلومیٹر دور پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ فلوریڈا کا ایک 10 سالہ بچہ اور اس کی 11 سالہ بہن جو کیلیفورنیا کی طرف جار رہے تھے، دونوں بچوں نے اپنی والدہ کی کار میں 320 کلومیٹرکا سفر طے کرلیا۔
حکام کے مطابق دونوں بچے اس وقت گھر سے نکل بھاگے جب انکی والدہ نے سزا کے طور پر بچی سے الیکٹرانکس ڈیوائس چھین لی تھی۔ حکام نے بتایا کہ والدہ کی شکایت کے بعد جمعرات کی صبح 4 بجے سے عین قبل شمالی فلوریڈا میں گینس ول کے قریب انٹراسٹیٹ 75 پر دونوں بچوں کو دیکھا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس معاملے کو یہ سوچ کر دیکھ رہے تھے کہ اس میں کار چور ملوث ہیں، انہوں نے کار پر اپنی بندوقیں تان لی تھی اور اندر موجود افراد کو باہر نکلنے حکم دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے حیرت کی بات یہ تھی کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ایک 10 سالہ بچہ اپنی 11 سالہ بہن کے ساتھ گاڑی سے باہر نکل رہا ہے۔ بچے نے حکام کو بتایا کہ اس کی بہن پریشان تھی کہ ان کی والدہ نے بدتمیزی سے اس کے الیکٹرانک آلات چھین لیے تھے، اس لیے بچہ اپنی بہن کو کیلیفورنیا لے جا رہا تھا۔
مزید تفتیش کے بعد بچوں کو انکی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔

Author