افغانستان ،فائرنگ سے تین ہسپانوی سیاحوں سمیت 4 افراد ہلاک، 7 زخمی

کابل : افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ہسپانوی سیاح اور ایک مقامی شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صوبے بامیان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین غیرملکی سیاح اور ایک مقامی شہری جاں بحق جبکہ 7زخمی افراد ہوئے ہیں، زخمیوں میں 3 مقامی اور 4 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ عبدالمتین قانعی نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان حکومت اس جرم کی شدید مذمت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کہ تمام مجرموں کو تلاش کرکے سزا دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالے تینوں غیر ملکی ہسپانوی شہری ہیں جبکہ زخمی غیر ملکیوں میں ناروے، آسٹریلیا، لتھوانیا اور سپین کے باشندے شامل ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts