برکس ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے اہم نظام ہے،ماہر

روس کے شہر قازان میں 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے میڈیا سنٹر میں صحافی کام میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

لوساکا(شِنہوا)روس کے شہر قازان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس 2024 کے موقع پر زیمبیا کے ماہرین نے کہا ہے کہ برکس نظام ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے متحد رہنے اور عالمی تجارت تک آسان رسائی کے اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کر رہا ہے۔

زیمبیا کی بین الاقوامی تعلقات کی تنظیم کے سینئر رکن اور محقق مواکا چیکوئے نے کہا کہ برکس بالخصوص بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی میں مشترکہ مفادات کے حامل ملکوں کے لئے اہم ہے۔

چیکوئے نے کہا کہ برکس کی ترقی 2015 میں نئے ترقیاتی بینک کے آغاز کے بعد متعدد منصوبوں کے قیام اور منظوری کی صورت میں دیکھی

جا سکتی ہے جوکہ بلاک کے پائیدار ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔

زیمبین محقق نے کہا کہ عالمی جنوب کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ عالمگیریت کے ایجنڈے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چیکوئے نے کہا کہ برکس شفافیت کو فروغ دیتے ہوئے اس خیال کو تقویت بخشتا ہے کہ تمام اقوام اپنے حجم اور معاشی حیثیت سے قطع نظر جدیدیت کے لئے بامعنی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ چیکوئے نے برکس کو عالمی نظام میں کام کرنے والی تکمیلی قوت بھی قرار دیا۔

زیمبین محقق موسونڈا مالوپینگا نے بھی چیکوئے کے خیالات سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ برکس نے کم ترقی یافتہ ملکوں کے لئے عالمی تجارت تک رسائی آسان کردی ہے۔

انہوں نے برکس کے ٹھوس فوائد کے طور پر زیمبیا اور چین میں ہونے والی ڈھانچہ جاتی ترقی کا حوالہ دیا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts