ہومتازہ ترینچین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

وین چھانگ(شِنہوا)چین نے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

یاؤگان-45 نامی یہ سیٹلائٹ بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے ترمیم شدہ لانگ مارچ-7 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمین کے وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینے، قدرتی آفات کی روک تھام اور امدادی کاموں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 594 واں فلائٹ مشن تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں