ہومتازہ ترینبرطانیہ کے تین ائیرپورٹس پر سائبر حملے میں 87 لاکھ افراد متاثر

برطانیہ کے تین ائیرپورٹس پر سائبر حملے میں 87 لاکھ افراد متاثر

لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ کے تین بڑے ائیرپورٹس مانچسٹر، اسٹینسٹڈ اور ایسٹ مڈلینڈز پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، جس میں ہیکرز نے تقریباً 87 لاکھ افراد کا حساس ڈیٹا چوری کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ای میلز، فون نمبرز، گاڑیوں کے رجسٹریشن اور پوسٹ کوڈز حاصل کیے ہیں۔ کار پارکنگ، لاؤنج اور فاسٹ ٹریک بکنگز کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا ہے۔

مانچسٹر ائیرپورٹس گروپ کے مطابق سائبر حملے میں متاثرہ ڈیٹا میں وائی فائی صارفین کی معلومات شامل تھیں، تاہم مسافروں کی بینک یا ادائیگی سے متعلق معلومات محفوظ رہیں۔ گروپ نے کہا کہ ہیکرز نے ڈیٹا واپس کرنے کے بدلے تاوان طلب کیا، لیکن کمپنی نے رقم ادا کرنے سے انکار کردیا۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا کہ معلومات کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور اس واقعے سے پیدا ہونے والی کسی بھی پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ خطرے کو محدود کرنے کے لیے ماہرین کی مدد سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متاثرہ صارفین کو مطلع کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں