ہومتازہ ترینپشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا) سی ٹی ڈی کی جانب سے پشاور کے نواحی علاقے میرا کچوڑی قبرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد سید ولی کے پاس سے ننگرہار افغانستان کا افغان مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سید ولی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ کارروائی کے دوران تمام سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی جوانوں کو شاباش دی ہے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی حفاظت کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں