لندن (لارڈ میڈیا): لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن خراب موسم کے باعث کھیل میں خلل رہا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالیے۔
میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا جب پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بین ڈکیٹ، ایمیلو گے اور جوروٹ کو 36 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔
ہیری بروک 15 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ جارڈن کاکس اور ڈین لارنس نے اسکور کو 120 تک پہنچایا۔ ڈین لارنس 17 رنز پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کاکس نے 55 رنز بنائے اور سلمان علی آغا نے ان کا کیچ پکڑا۔
جیمی اسمتھ نے 61 رنز کی اننگز کھیلی اور جب کھیل ختم کرنے کا اعلان ہوا تو گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 وکٹیں لیں جبکہ محمد علی نے تین اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا رہا۔


