ہومتازہ تریندنیا کے دفاعی اخراجات 2,887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

دنیا کے دفاعی اخراجات 2,887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسٹاک ہوم (لارڈ میڈیا): عالمی سطح پر جنگوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث دفاعی اخراجات میں مسلسل 11 ویں سال اضافہ ہوا ہے۔ 2025 میں عالمی فوجی اخراجات 2.9 فیصد بڑھے اور یہ 2 ہزار 887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2025 میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں، جن کے اخراجات مجموعی طور پر 1 ہزار 471 ارب ڈالر یا عالمی اخراجات کا 51 فیصد بنتے ہیں۔

پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے فوجی اخراجات میں حالانکہ 7.5 فیصد کمی آئی، لیکن امریکا سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے ملکوں میں سرفہرست رہا اور 954 ارب ڈالر خرچ کیے۔

عالمی فوجی اخراجات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب یورپ بنا، جہاں اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 864 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

بھارت نے اپنے فوجی اخراجات میں 8.9 فیصد اضافہ کر کے 92 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے، جبکہ پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے سے 11.9 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اخراجات 4.9 فیصد کم ہو کر 48.3 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ ایران کے اخراجات مسلسل دوسرے سال کم ہو کر 5.6 فیصد کمی کے ساتھ 7.4 ارب ڈالر رہ گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں