ہومتازہ ترینباجوڑ میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، لڑکی جاں بحق والد...

باجوڑ میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، لڑکی جاں بحق والد اور بھائی زخمی

باجوڑ (لارڈ میڈیا): باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے ملکانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ اس کے والد اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گھر میں داخل ہو کر امین الرحمان عرف اینزر پر فائرنگ کی، جس میں ان کی بیٹی جاں بحق ہوگئی اور امین الرحمان و ان کا بیٹا زخمی ہوئے۔ ڈی ایس پی سلارزئی جمال شاہ نے تصدیق کی کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں