ہومتازہ ترینایبٹ آباد میں 5 سالہ طالبہ سے زیادتی، اسکول پرنسپل گرفتار

ایبٹ آباد میں 5 سالہ طالبہ سے زیادتی، اسکول پرنسپل گرفتار

ایبٹ آباد (لارڈ میڈیا): ایبٹ آباد میں تھانہ بگنوتر پولیس نے نملی میرا کے حبیب پبلک اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کے مالک و پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرنسپل کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے 5 سالہ طالبہ کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے طالبہ کا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں گائناکالوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے مقدمے پر اثر انداز ہونے والے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں