ہومتازہ ترینسپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے...

سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کو 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قیمت تعین کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی سی پی اور کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے مؤقف کی توثیق کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ مسابقتی کاروباری ادارے اپنی قیمتیں آزادانہ طور پر طے کریں گے اور تجارتی ایسوسی ایشن کے ذریعے اجتماعی قیمت کا تعین کمپٹیشن کو محدود کرتا ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ حتیٰ کہ کم قیمت کا تعین بھی اگر اجتماعی طور پر کیا جائے تو یہ کمپٹیشن کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ عوامی مفاد کے مقصد کے تحت بھی اجتماعی پرائس فکسنگ جائز نہیں ہو سکتی۔

فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ہر کاروباری ادارہ اپنی تجارتی ضروریات کے مطابق قیمت کا آزادانہ تعین کرے۔ مشترکہ قیمت کا تعین آزادانہ مسابقتی قیمتوں کی جگہ نہیں لے سکتا۔ وفاقی حکومت کو بائی پاس کیے بغیر سی سی پی سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں