ہومتازہ ترینمدرسے میں 9 سالہ طالب علم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت، پولیس...

مدرسے میں 9 سالہ طالب علم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت، پولیس نے 2 ملزمان پکڑ لیے

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) مدرسے کے 9 سالہ طالب علم محمد فیضان کی مبینہ طور پر تشدد سے ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد فیضان بھکر کا رہائشی تھا اور چار ماہ قبل کلرسیداں کے مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش اسپتال سے بھکر لے جائی گئی جہاں غسل کے دوران تشدد کے نشانات ظاہر ہونے پر اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔

کلرسیداں پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا اور مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں