ہومتازہ تریناقوام متحدہ کا ٹی ٹی پی اور افغان طالبان پر بڑا انکشاف

اقوام متحدہ کا ٹی ٹی پی اور افغان طالبان پر بڑا انکشاف

نیویارک (لارڈ میڈیا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان حکام کی حمایت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ رپورٹ سلامتی کونسل کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم نے جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں کے ردعمل میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان فوجی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ رکن ممالک نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ تنازع دہشت گرد گروہوں کے لیے مواقع پیدا کر سکتا ہے، جس سے خطے کے لیے اضافی سکیورٹی چیلنجز جنم لے سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں بھی مانیٹرنگ ٹیم نے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان حکام کی طرف سے آزادی اور حمایت حاصل ہے۔ پاکستان نے اس رپورٹ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کا اصل ہدف پاکستان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ القاعدہ نے پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے حملوں کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں طالبان کی حمایت کا اظہار کیا گیا اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ٹی ٹی پی کی حمایت کی گئی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے مطابق، جولائی 2026 کے دوران مختلف حملوں میں 112 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 205 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنوبی ایشیا کو لاحق شدت پسندی کے خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں