ماسکو (لارڈ میڈیا) سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ جہاز بوئنگ ماسکو پہنچا، جو پہلے لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں موجود تھا اور اینڈریوز ائیر فورس بیس سے آیا تھا۔
روسی میڈیا نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سمیت امریکہ کے اہم عہدیدار بیرون ملک روانگی کے لیے اینڈریوز بیس استعمال کرتے ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ کے دورہ ماسکو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ سطح کے امریکی اور روسی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقاتیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔


