ہومتازہ تریندنیا کا پہلا برانڈ سعودی عرب میں 3600 سال قبل تخلیق ہوا

دنیا کا پہلا برانڈ سعودی عرب میں 3600 سال قبل تخلیق ہوا

ویانا (لارڈ میڈیا): ویانا یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا پہلا برانڈ 3600 سال پہلے سعودی عرب میں تخلیق ہوا۔ اس دور کے فنکار مٹی کے برتن پر جانوروں اور انسانی رسومات کی دلکش تصاویر مخصوص انداز میں رنگوں سے بناتے تھے۔ ان کی مصنوعات القریہ پینٹیڈ برتن کے برانڈ نام سے مشہور ہوئیں اور بیرون ممالک میں بھی ان کی بڑی مانگ تھی۔

حتیٰ کہ غیر ملکی فنکار بھی اس برانڈ کی نقل کرنے لگے۔ القریہ 300 ہیکٹر رقبے پر آباد بڑا قصبہ تھا اور سعودیہ میں تیماء قصبے کے بعد چاردیواری رکھنے والا سب سے بڑا قدیم قصبہ تھا جو اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

اس تحقیق کو ممتاز امریکی سائنسی رسالے پلس ون میں شائع کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں