ہومتازہ ترینپنجاب کی منڈیوں میں ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ

پنجاب کی منڈیوں میں ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) نے صوبے بھر کی سبزی اور پھل منڈیوں کے لیے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی شرح یکم ستمبر سے پنجاب کی 333 منڈیوں میں نافذ ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آلو اور پیاز لانے والی مزدا گاڑی کی فیس 300 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دی گئی ہے جبکہ 22 ویلر ٹرک کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹماٹر لانے والی مزدا گاڑی کی فیس 500 روپے سے بڑھا کر 800 روپے جبکہ 22 ویلر ٹرک کی فیس 1600 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ہے۔ کھیرا لانے والی گاڑیوں کی فیس 800 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

پھلوں کی گاڑیوں پر بھی نئی فیس عائد کی گئی ہے۔ آم، سیب، کینو اور مسمی لانے والی مزدا گاڑی کی فیس 800 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی ہے جبکہ سیب لانے والے بڑے ٹرک کی فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سیب، انار اور انگور لانے والے کنٹینر کی فیس 2200 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کر دی گئی ہے جبکہ کیلا لانے والے ٹرک کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

آڑو، امرود اور اسٹرابری لانے والی گاڑیوں کی فیس 1200 سے بڑھا کر 1500 روپے تک ہو گی جبکہ گنے کی ٹرالی کی فیس 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔ پھل اور سبزی لانے والے رکشے کی فیس 200 روپے اور پک اپ گاڑی کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈی جی پامرا کے مطابق نئی شرح فیس کے نفاذ سے گزشتہ سال کے 2 ارب روپے کے مقابلے میں 3 سے 4 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں