ہومتازہ ترینکولوراڈو میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

کولوراڈو میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

کولوراڈو (لارڈ میڈیا) امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریاست کولوراڈو کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ گولڈن گیٹ کینیون اسٹیٹ پارک کے شمال میں پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک غیر متوقع لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، البتہ امریکی فوج کے ترجمان نے اسے ایک تربیتی مشق کے دوران پیش آنے والا حادثہ قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی مالیت 30 سے 33 ملین ڈالر تھی اور اس کا ملبہ جنگل میں تلاش کرلیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں