ہومتازہ ترینامریکا میں ایندھن، کھاد اور مشینری کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکا میں ایندھن، کھاد اور مشینری کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : ایران جنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے باعث امریکا میں ایندھن اور غذائی اجزا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ملک میں ڈیزل کی قیمت ایران جنگ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق، ڈیزل کی اوسط ہفتہ وار قیمت میں 20 سینٹ فی گیلن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 5.65 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے۔

امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر ڈیزل کی قیمت میں مزید 20 سینٹ اضافہ ہوتا ہے تو یہ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کھاد، ایندھن اور مشینری کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی کسان پریشان ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں