ہوماہم ترینملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا انعقاد

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا انعقاد

کراچی (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں جبکہ مساجد، عمارتیں، گلیاں اور چوراہے خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں۔

کراچی میں ہر گلی اور محلے کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر موئے مبارک کی زیارت اور مسجد نبوی ﷺ و خانہ کعبہ کے ماڈلز کی نمائش کی جا رہی ہے۔ شہر میں محفل میلاد اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو سجایا گیا ہے۔ خصوصی تقاریب کا اہتمام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

پشاور میں نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰ ﷺ کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ کوئٹہ میں چراغاں اور محافل نعت و جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور ہر جگہ جشن آمد رسول کے نعرے گونج رہے ہیں۔ مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دن ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا اور گلزارِ حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔ دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے جائیں گے۔ کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں