ہومتازہ ترینپاکستان کی سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں...

پاکستان کی سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی خواہش

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس مشترکہ تعاون کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔

شہزادہ منصور نے زراعت، بندرگاہوں اور ہائی ویز کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان سے کاروباری روابط کے فروغ میں سعودی حکومت اور کاروباری برادری کی دلچسپی کو دہرایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں