بشکیک (لارڈ میڈیا): شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم ستمبر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں روس، چین، ایران کے صدور اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو بشکیک پہنچیں گے جہاں دو سربراہی کانفرنسز شیڈول ہیں۔
یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت ہوگی۔ اسی روز ایس سی او پلس اجلاس بھی ہوگا، جس میں ترکیہ کے صدر، بیلا روس، منگولیا، آزربائیجان، آرمینیا اور ٹوگو کے سربراہان شریک ہوں گے۔ دو ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے۔


