ہومتازہ ترینروس نے برطانیہ سےاپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا

روس نے برطانیہ سےاپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا

لندن (لارڈ میڈیا): یوکرین جنگ میں برطانیہ کی حمایت کے باعث روس اور برطانیہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ روس نے لندن میں اپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا ہے۔ روسی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ آندرے کیلِن 21 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور ماسکو نے ابھی تک ان کا متبادل نامزد نہیں کیا۔

روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کی ذمہ داری لندن پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم، روس نے واضح کیا ہے کہ سفیر کی واپسی کا مطلب سفارتی تعلقات کا خاتمہ نہیں ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے روسی سفیر کی واپسی کو روسی وزارت خارجہ کا معاملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ برطانیہ ماسکو میں اپنے سفیر اور سفارتخانے کے ذریعے روسی حکومت سے رابطے جاری رکھے گا۔

برطانیہ یوکرین کی جنگ میں اہم اتحادی ہے اور اب تک اربوں پاؤنڈ کی امداد فراہم کرچکا ہے، جس میں بڑی مقدار میں فوجی امداد بھی شامل ہے۔ روس نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی حمایت اور روس کے اندر حملوں میں برطانوی ساختہ ڈرونز کے مبینہ استعمال کی صورت میں لندن کو اس کی قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

روسی اور برطانوی تعلقات کی کشیدگی کے دوران یوکرین نے روس کے اندر طویل فاصلے تک حملوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ روس نے بھی یوکرین، خصوصاً دارالحکومت کیف، پر میزائل اور ڈرون حملے تیز کردیے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں