ہومتازہ ترینآسٹریلیا اور بنگلادیش کا میکے ٹیسٹ مختصر ترین ٹیسٹ میچز میں شامل

آسٹریلیا اور بنگلادیش کا میکے ٹیسٹ مختصر ترین ٹیسٹ میچز میں شامل

میکے (لارڈ میڈیا): آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میکے میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ مختصر ترین ٹیسٹ میچز میں شامل ہوگیا۔ یہ میچ صرف 750 گیندوں میں مکمل ہوا، جو مکمل ہونے والے مردوں کے ٹیسٹ میچز میں چوتھا مختصر ترین مقابلہ ہے جبکہ آسٹریلیا میں یہ دوسرا مختصر ترین ٹیسٹ ثابت ہوا۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر صرف 369 رنز بنائے، جو مکمل ٹیسٹ میچز میں چھٹا کم ترین مجموعہ اور آسٹریلیا میں دوسرا کم ترین مجموعہ ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم دونوں اننگز میں 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی۔ پہلی اننگز میں 64 اور دوسری میں 95 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوئی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 21 سال بعد پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم دونوں اننگز میں 100 رنز سے کم پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 210 رنز بنائے اور اس کم مجموعے کے باوجود اننگز سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے ہیرو مچل اسٹارک رہے جنہوں نے صرف 109 گیندوں میں 10 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ یہ آسٹریلیا کی جانب سے کسی بھی بولر کا تیز ترین 10 وکٹوں کا کارنامہ ہے۔ اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کے فاسٹ بولر شورف الاسلام نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 48 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سات وکٹیں لینے والے پہلے بنگلادیشی فاسٹ بولر بن گئے جبکہ یہ کسی بھی بنگلادیشی بولر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین بولنگ فیگر ہے۔ شورف الاسلام 140 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں