ہومتازہ ترینعام قیدیوں کی عدالت سے نجی اسپتالوں میں علاج کی درخواست دائر

عام قیدیوں کی عدالت سے نجی اسپتالوں میں علاج کی درخواست دائر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے نجی اسپتالوں میں علاج کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

ہائی کورٹ نے ان درخواستوں پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کر لیے ہیں۔

جسٹس محمد آصف نے ان کیسز کی سماعت کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزاروں میں سے ایک، الیاس خان، ہیموفیلیا کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا علاج پاکستان میں صرف شفاء اسپتال میں ممکن ہے۔

بیرسٹر اختر چھینہ نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ اگر بیماری کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہیں تو قیدی کو نجی اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار اویس الطاف کو بخار اور دل کے مرض کا شکار بتایا گیا ہے اور ان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ شفاء اسپتال میں علاج ممکن کیا جائے۔

تیسرے قیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد اسماعیل کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنے بھائی سے بات کروائی جائے۔ عدالت نے تینوں کیسز کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں