ہومتازہ ترینپیٹرول پر 130 روپے 75 پیسے تک اضافی چارجز

پیٹرول پر 130 روپے 75 پیسے تک اضافی چارجز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : شہری پیٹرول کی اصل قیمت کے علاوہ مختلف لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی مد میں 130 روپے 75 پیسے اضافی ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر شہریوں کو 122 روپے 47 پیسے اضافی چارجز بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے ہے جبکہ اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس پر لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں اضافی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

ڈیلرز کے مارجن میں بھی 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جو رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں