ہوماہم ترینملک میں سیلاب اور بارشوں سے اموات 166 تک پہنچ گئیں

ملک میں سیلاب اور بارشوں سے اموات 166 تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 166 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 26 جون سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 166 افراد جاں بحق جبکہ 500 زخمی ہوئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور درجنوں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے متعدد علاقوں میں شدید تباہی مچائی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں