ہومتازہ ترینبھارتی اداکار روح اللّٰہ مہدی منشیات کیس میں گرفتار

بھارتی اداکار روح اللّٰہ مہدی منشیات کیس میں گرفتار

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے اداکار روح اللّٰہ مہدی کو ان کے ساتھی سمیت 28 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ روح اللّٰہ مہدی ’دہیسر چیک ناکا‘ پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے آرہے ہیں۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی قیادت میں ٹیم نے جال بچھا کر دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

روح اللّٰہ مہدی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 5 روز کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اب اس ڈرگ نیٹ ورک کے تانے بانے تلاش کر رہی ہے۔ روح اللّٰہ نے شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ سمیت کئی ویب سیریز میں کام کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں