ہوماہم ترینآزاد کشمیر مخصوص نشستوں میں ن لیگ نے 6 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر مخصوص نشستوں میں ن لیگ نے 6 نشستیں جیت لیں

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ن لیگ نے 8 میں سے 6 نشستیں جیت لیں۔ خواتین کی 5 مخصوص نشستوں میں ن لیگ کی سحرش قمر، مریم زمان اور مریم ادریس کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیا خورشید بھی کامیاب قرار پائیں۔ زوبیا خورشید نے قرعہ اندازی میں رفعت عابد کو شکست دی۔

علما و مشائخ کی نشست پر ن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ کامیاب ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی منتخب ہوئے جبکہ اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں کامیاب قرار پائے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی نے 14 نشستیں جیتیں۔ عوامی دست و بازو کی ایک نشست پر اتحاد کے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہو گئیں۔

ایوان مکمل ہونے کے بعد نومنتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں