ہومتازہ تریننجیہہ علوی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

نجیہہ علوی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔ نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا اور ان کی جگہ صدف شمس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے نجیہہ علوی کا معائنہ کر کے انہیں تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ری ہیب پروگرام کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں