تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو مکہ معاہدے کی باضابطہ طور پر دعوت نہیں ملی۔ تہران میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران اور پاکستان کے فیلڈ مارشل کے دورے سے منسلک نہیں ہے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات بلند ترین سطح پر ہیں۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکا کی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ایران ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کی مدد لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں اور امریکا کو جنگ ختم کرنے کی شرائط طے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
بقائی نے بلغاریہ کی جانب سے امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملے میں تعاون کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔


