ہوماہم ترینڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کا تدارک ناگزیر ہے، عطا تارڑ

ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کا تدارک ناگزیر ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور گمراہ کن مواد کا تدارک ناگزیر ہے اور پیشہ ورانہ، بروقت اور ذمہ دارانہ ابلاغی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران نے ڈیجیٹل کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے ملاقات کی۔

وفد میں 12 مختلف گروپس کے 217 زیر تربیت افسران شامل تھے، جن میں 117 مرد اور 100 خواتین افسران شامل تھے۔ انہیں وزارت اطلاعات کے کردار اور حکومتی ابلاغ پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں قومی بیانیے، ڈیجیٹل کمیونی کیشن، عوامی آگاہی اور غلط معلومات کے تدارک پر روشنی ڈالی گئی۔ زیر تربیت افسران نے ڈیجیٹل کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ کو مفید قرار دیا۔

عطا تارڑ نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر عوامی خدمت کے لیے کامن ٹریننگ پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر حکومتی ابلاغ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مضبوط بناتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں