لندن (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست 2026 تک جاری رہنے والے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ان کا استقبال کیا۔
اسحاق ڈار اس دورے کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور پاکستان کے لیے ایف سی ڈی او کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی بحری سلامتی سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔
نائب وزیراعظم دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی ایورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی و بحری تعاون پر اہم رابطے متوقع ہیں۔


