ہومتازہ ترینپنجاب میں 23 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور (لارڈ میڈیا) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 23 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشیں ہوں گی، جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی، سیالکوٹ میں سب سے زیادہ 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور منڈی بہاالدین میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا کہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

سیف انور جپہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، خاص کر خراب موسم میں کچے مکانات میں رہائش سے پرہیز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور آج شام ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے نیا سسٹم فیصل آباد اور سرگودھا کے علاقوں میں بارش برسا سکتا ہے۔ موجودہ مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں