ہومتازہ ترینٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، مزید 2...

ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، مزید 2 شوٹرز گرفتار

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹیکسلا کے علاقے میں واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دو شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ان گرفتاریوں کے بعد قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس نے شوٹرز کی گرفتاری کے بعد غیرت کے نام پر قتل اور قریبی عزیزوں کے ممکنہ کردار سمیت مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کو 14 اگست کو قتل کیا گیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں